حزب اللہ صیہونی دہشتگردی کے خلاف ایک اہم فورس ہے
امریکی اسکالر:
صیہونی دہشتگردی کے خلاف ایک اہم فورس ہے
نیوزنور 27اکتوبر/امریکہ کے ایک معروف اسکالر نے کہا ہے کہ حزب اللہ ایک مقاومتی تنظیم ہے جو پورے مشرق وسطیٰ علاقے کو صیہونی دہشتگردی سے تحفظ فراہم کررہی ہے۔
عالمی اردوخبررسان ادارے’’نیوز نور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’کیون بیرٹ ‘‘نےتحریک مقاومت حزب اللہ پر ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے نئی پابندیاں عائد کئے جانے کی پرزورالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تحریک مقاومت صیہونی دہشتگردی سے پورے علاقے کا تحفظ کررہی ہے۔
ڈاکٹر کیون بیرٹ نے کہاکہ امریکہ میں وسط مدتی انتخابات سے پہلے اسلامی تحریک مقاومت حزب اللہ پر ٹرمپ کی طرف سے نئی پابندی عائد کیا جانا سیاسی حربہ ہے۔
انہوں نے کہاکہ میرا مانناہے کہ تحریک مقاومت پر امریکہ کی طرف سے پہلے ہی سخت پابندیاں عائد کی گئی ہیں لیکن ٹرمپ ملک میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے اس طرح کے حربے اپنا رہے ہیں۔
انہو ں نے کہاکہ حزب اللہ ایک مقاومتی گروہ ہے جو صیہونی دہشتگردی سے پورے مشرق وسطیٰ علاقے کو تحفظ فراہم کررہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ صدر ٹرمپ حزب اللہ کے خلاف صیہونی رژیم کی دشمنانہ پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں۔