ایران مخالف پابندیوں کو بے اثر کرنے پر غور کررے ہیں
روسی دفتر خارجہ کی ترجمان:
نیوزنور26اکتوبر/روسی دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا ہےکہ روس نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو جاری رکھتے ہوئے ایران مخالف پابندیوں کے اثرات میں کمی لانے کے لئے مؤثر طریقہ کار اپنائے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق روسی دفتر خارجہ کی ترجمان ’’ماریا زاخارووا‘‘ نے کہا کہ ایران مخالف پابندیوں کو بے اثر کرنے کے لئے ایران اور روس مل کر تعاون کریں گے۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ روس کی جانب سے ایران کے ساتھ مشترکہ تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا۔
انہوں نے امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ توانائی شعبے میں مشترکہ تعاون ایران اور روس کے درمیان ایک روایتی تعاون ہے جسے ہمیشہ معاشی تعاون میں مرکزی کردار حاصل ہے۔
خاتون ترجمان نے کہا کہ اس وقت روس ایران کے جنوبی علاقے سیریک میں تھرمل پاور پلانٹ پر کام کررہا ہے اور اس کے علاوہ بوشہر جوہری پاور پلانٹ کے دوسرے اور تیسرے فیزوں کی تعمیر پر بھی ایران اور روس کا تعاون جاری ہے۔
- ۱۸/۱۰/۲۶