نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


بین الاقوامی عدالت انصاف کے صدر :

 نیوزنور26اکتوبر/بین الاقوامی عدالت انصاف کے صدر نے کہا ہے کہ امریکہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ موجودہ خیرسگالی معاہدے کے بعض نکات کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی عدالت انصاف کے صدر ’’عبدالقوی یوسف‘‘نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں عالمی عدالت کی گزشتہ ایک سال کی کارکردگی پر رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ موجودہ خیرسگالی معاہدے کے بعض نکات کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا ہے۔

انہوں نے امریکہ کے خلاف ایرانی درخواست سے متعلق کہا کہ عالمی عدالت انصاف کی نظر میں امریکہ نے ایران کے ساتھ دوطرفہ خیرسگالی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔

صدر عالمی عدالت انصاف نے کہا کہ امریکہ کو انسانی جان بچانے کے لئے ادویات، طبی آلات اور اور اشیائے خوردنی پر سے عائد برآمدات کی پابندیاں ہٹانا ہوں گی اسی طرح جہازوں کے پرزہ جات کی برآمدات پر عائد پابندیاں بھی ہٹانا ہوں گی کیونکہ یہ بھی مسافروں کی جانوں سے کھیلنے کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ خیرسگالی معاہدے کے 6 نکات کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا ہے اسی لئے یہ عدالت حکم دیتی ہے کہ امریکہ معاہدے پر پابندی سے عمل کرتے ہوئے فوری طور پر ایران پر سے پابندیاں اُٹھائے۔

جسٹس عبدالقوی یوسف نےمزید امریکہ سے مطالبہ کیا کہ امریکہ کو یقینی دہانی کرانی ہوگی کہ وہ عالمی عدالت کو کسی بھی طرح نظرانداز نہیں کرے گا اور اسے ضمانت دینی ہوگی کے ایران کے ساتھ 1955 کے خیرسگالی معاہدے کی مستقل میں خلاف ورزی نہیں ہوگی۔

امریکہ

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی