صیہونی عرب و مغربی حمایت یافتہ دہشتگردوں پر شام کی مکمل فتح دور نہیں ہے
شامی قانون ساز:
نیوزنور26اکتوبر/شام کے ایک سینئر قانون ساز نے کہا ہے کہ شامی قوم اورفوج کی استقامت اورمقاومت کے باعث صیہونی امریکی اور عرب حکومتوں کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہوں پر شام کی مکمل فتح دور نہیں ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق لبنانی اخبار البنا کے ساتھ انٹرویو میں نے کہاکہ شامی قوم اورفوج کی استقامت اورمقاومت کے باعث صیہونی امریکی اور عرب حکومتوں کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہوں پر شام کی مکمل فتح دور نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ سیاسی اور جنگی محاذ پر شام نے اپنے اتحادیوں کی مدد سے جارحین ممالک کو شکست دی ہے۔
انہوں نے کہاکہ لبنان کی مقاومتی تحریک فلسطین اور عرب مقاومتی تحریکوں کی سب سے بڑی حامی ہے۔
انہوں نے کہاکہ مقاومتی محور نے شام میں طاغوتی قوتوں کو ذلت آمیزشکست سے دوچار کرکے علاقائی امن واستحکام کو تحفظ بخشا ہے۔
واضح رہےکہ شام کو سن 2011 سے امریکہ، سعودی عرب ، ترکی اور قطر کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہوں کی سرگرمیوں کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں چار لاکھ ستر ہزار سے زائد شامی شہری مارے جاچکے ہیں اور دہشتگردی کے نتیجے میں کئی لاکھ افراد اپنے ملک میں بے گھر اور لاکھوں دیگر ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔