نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


بر طانوی ویب سائٹ:

نیوزنور26اکتوبر/برطانیہ کی ایک ویب سائٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ سعودی ٹائیگر اسکواڈ  پیشہ ورانہ قاتلوں کی ایسی ٹولی ہے جنکا کام بن سلمان کے مخالفین کو خاموشی سے ٹھکانے لگانا ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق بر طانوی ویب سا ئٹ’’مڈل ایسٹ آئی ‘‘نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ سعودی ٹائیگر اسکواڈ  پیشہ ورانہ قاتلوں کی ایسی ٹولی ہے جنکا کام بن سلمان کے مخالفین کو خاموشی سے ٹھکانے لگانا ہے۔

 رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی ولی عہد بن سلمان نے جن کا نام آل سعود مخالف صحافی جمال خاشقچی کے قتل کے حوالے سے سر فہرست ہےخود کو بے گناہ ظاہر کرنے کی غرض سے رائے عامہ کو دھوکے دینے کے حربے استعمال کرنا شروع کر دیئے ہیں اسلئے بن سلمان نے استبول کے سعودی قونصل خانے میں مخالف صحافی جمال خاشقچی کے قتل میں اپنے کردارکو چھپانے کے لیے دعویٰ کیا ہے کہ یہ سانحہ گھناؤنا اورناقابل توجیہ جرم ہے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی ٹائیگر اسکواڈ  پیشہ ورانہ قاتلوں کی ایسی ٹولی ہے جنکا کام بن سلمان کے مخالفین کو خاموشی سے ٹھکانے لگانا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں فوجی اور انیٹلی جینس آپریشن کی غرض سے قائم کیے جانے والے سعودی ٹائیگر اسکواڈ سے امریکی انٹیلی جینس ادارے بھی پوری طرح واقف ہیں جس میں پچاس پیشہ ورانہ اور ماہر قاتل شامل ہیں۔

مڈل ایسٹ آئی کے مطابق مذکورہ ڈیتھ اسکواڈ نے بن سلمان سے وفاداری کا حلف اُٹھایا ہے اور اندرون و بیرون ملک خفیہ آپریشن کے ذریعے مخالفین کو اس طرح سے ٹھکانے لگانے کا بیڑہ اُٹھایا ہے کہ ذرائع ابلاغ، عالمی برادری اور سیاسی رہنماؤں کو اسکی کانوں کان خبر نہ ہو۔

رپورٹ کے مطابق ٹائیگر اسکواڈ کا طریقہ واردات مختلف ہے اور بعض اوقات خاشقچی قتل کیس کی طرح ظاہر ہو جاتا ہے لیکن بعض اوقات کسی بھی مخالف شخص کے قتل کو ٹریفک سانحے اور آتشزدگی جیسے واقعات کا رنگ دے کر چھپا دیا جاتا ہے جبکہ بعض اوقات اسپتالوں میں علاج کے دوران دواؤں کی شکل میں مہلک انجکشنوں کے ذریعے قتل کی واردات انجام دی جاتی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بن سلمان کے مخالف سعودی صحافی جمال خاشقچی وہ پہلے شخص نہیں ہیں جنہیں ٹائیگر اسکواڈ کے پیشہ ور قاتلوں نے گزشتہ دنوں ترکی میں قائم سعودی قونصل خانے میں بہیمانہ طریقہ سے قتل کر دیا تھا بلکہ بن سلمان کی ٹائیگرز اسکواڈ کا شروعات میں ہی شکار ہونے والے ایک منصور بن مقرن صوبہ عسیر کے گورنر تھے تاہم اس ٹیم نے گزشتہ سال نومبر میں انہیں قتل کر دیا تھابتایا جاتا ہے کہ ٹیم کے رکن مشعل سعد البستانی مقرن کے قتل کے ذمہ دار تھے اور انہوں نے شاہی خاندان کے رکن مقرن کو قتل کر دیا تھا تاہم وہ خود 18 اکتوبر کو ایک ایکسیڈینٹ میں ہلاک ہوگیالیکن کچھ افراد کا کہنا ہے کہ ایکسیڈینٹ کی بات جھوٹ ہےالبستانی کو پکڑ کر جیل میں رکھا گیا اور پھر انہیں زہر دے دیا گیا کیونکہ انہیں بہت سے اسرار کا علم ہو چکا تھا ۔

رپورٹ کے مطابق اس ٹیم نے اسی طرح مکہ کی عدالت کے جج کو ریاض کے اسپتال میں قتل کر دیا تھاذرائع کے مطابق وہ علاج کے لئے ریاض منتقل ہوئے تھے جہاں ان کے جسم میں خطرناک وائرس انجیکٹ کر دیئے گئے تھے اس جج کا جرم یہ تھا کہ اس نے بن سلمان کو خط لکھا اور ان کے ویژن 2030 کی مخالفت کی تھی ۔

رپورٹ میں مزید کہاگیا ہے کہ بن سلمان کی ٹائیگرز اسکواڈگولی مارنے سے لے کر زہر اور وائرس کے انجیکشن تک استعمال کرتی ہے ۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی