نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


ایرانی تجزیہ کار:

نیوزنور26اکتوبر/بین الاقوامی امور کے ایک ایرانی ماہر نے بین الاقوامی تنظیموں اور علاقائی ممالک کی نگرانی میں بحرین میں پارلیمانی انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ اس ملک میں انتخابات غیر جمہوری ہیں کیونکہ  سیاسی مخالفین کی اکثریت کو اس انتخابی عمل میں شرکت کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق مقامی میڈیا کےساتھ انٹرویو میں ’’حسن حانی زادہ‘‘نے بین الاقوامی تنظیموں اور علاقائی ممالک کی نگرانی میں بحرین میں پارلیمانی انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ اس ملک میں انتخابات غیر جمہوری ہیں کیونکہ  سیاسی مخالفین کی اکثریت کو اس انتخابی عمل میں شرکت کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ پچھلے انتخابات میں ارکان پارلیمان کی نصف تعداد کا انتخاب بادشاہ کی طرف سے ہوتا رہا ہے جس کے خلاف بحرینی عوام سراپا احتجاج رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ میرا ماننا ہے کہ بحرین میں آئندہ انتخابات بین الاقوامی تنظیموں کی نگرانی میں ہونے چاہئے۔

انہوں نے کہاکہ بحرینی عوام گذشتہ آٹھ سالوں سے منامہ رژیم کے مظالم اورملک میں حقیقی جمہوریت کے قیام کے حق میں سراپا احتجاج ہے لیکن بدقسمتی سے آل خلیفہ رژیم عوام کے مطالبات کو مسترد کرتی رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ بحرین کی آل خلیفہ رژیم جب تک عوام کے مطالبات کو پورا نہیں کرتی اس وقت تک اس ملک میں امن واستحکام کی بحالی ناممکن ہے۔

انہوں نے کہاکہ 80 فیصد بحرینی عوام کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم رکھا گیا ہے۔

موصوف تجزیہ نگار نے کہاکہ بحرینی ڈکٹیٹر کو ملک میں آئندہ انتخابات کو معطل اورتمام سیاسی کارکنان کو رہا کرکے بین الاقوامی برادری کی نگرانی میں انتخابات کا انعقاد کروانا چاہئے۔

واضح رہےکہ بحرین میں فروری 2011 ءسے عوام کی پرامن تحریک بدستورجاری ہے لوگ ملک میں سیاسی اصلاحات کا مطالبہ کررہے ہیں تاہم جواب میں بحرینی حکومت اورآل سعود کے فوجی کارندوں نے اس عرصے میں سینکڑوں بحرینیوں کو شہید اورزخمی کیا ہے جبکہ بڑی تعداد میں لوگوں کو کہ جن میں علماءاورسیاسی رہنما بھی شامل ہیں کو جیل میں ڈال دیا گیا ہے  ۔

بحرین

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی