نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


آیت الله مکارم شیرازی :

 نیوزنور18مئی/اسلامی جمہوریہ ایران کے ایک بزرگ مرجع تقلید نےفرمایا ہے کہ اس وقت ہزاروں کی تعداد میں لوگ خاصکر جوان قرآنی مجالس میں شرکت کر رہے ہیں اور اہلبیت علیہم السلام کے دشمنوں کو منہ توڑ جواب دے رہے ہیں ۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد حضرت آیت الله ناصر مکارم شیرازی نے ایران کے مقدس مقام حرم مطهر حضرت معصومہ (س) میں قرآن کریم کے قرائت کی تقریب میں ماہ مبارک رمضان کی آمد پر سب لوگوں کی خدمت میں مبارک باد اور اس الہٰی نعمت پر شکر ادا کرنے کی تاکید کرتے ہوئے اس مفید مواقع سے اچھی طرح استفادہ کرنے کی شفارش کی ۔

آپ نے رمضان کے مبارک مہینہ کے پہلے روز کی دعا کے مطالب کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا کہ حقیقی روزہ دار صرف منہ اور زبان سے نہیں بلکہ اپنے تمام وجود سے روزہ رکھتے ہیں یعنی روزہ کے وقت میں جھوٹ ، تہمت ، کم فروشی ، افواہ پھیلانے بلکہ کلی طور پر تمام گناہوں سے پرہیز کرتے ہیں ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے استاد نے اس بیان کے ساتھ کہ حقیقی روزہ دار کا قلب خداوند عالم کے علاوہ کسی پر توجہ نہیں رکھتا ہے فرمایا کہ  حقیقی شب زندہ دار بھی جب بارگاہ خداوند عالم کے سامنے ہوتے ہیں تو ان کا تمام وجود نورانیت و روحانیت میں ڈوب جاتا ہے ۔

آپ نے امام علی علیہ السلام کے فرمان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا کہ امیر المومنین علیہ السلام فرماتے ہیں کچھ لوگ ہیں کہ روزہ سے ان کے نصیب میں سوائے بھوک و پیاس کے کچھ اور حاصل نہیں ہوتا اور شب زندہ داری کے بجائے بھی خوابی و تھکاوٹ ان کے حصہ میں ہوتا ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی