نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


وزارت خارجہ ہندوستان :

نیوزنور 25 اکتوبر/ہندوستان کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ تہران اجلاس چابہار کے منصوبے پر عمل میں تیزی لانے کے لئے نئی دہلی کے عزم کی علامت ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اعلان کیا  کہ تہران اجلاس چابہار کے منصوبے پر عمل میں تیزی لانے کے لئے نئی دہلی کے عزم کی علامت ہے۔

تہران میں ایران، ہندوستان اور افغانستان کے درمیان چابہار ٹرانزیٹ سمجھوتے پر دستخط کئے گئے ہیں ،تہران میں تعاون کے اس سمجھوتے پر ایران کے بحری جہاز رانی اور بندرگاہوں کے امور کے سربراہ محمد راستاد، ہندوستان کے نائب وزیر خارجہ تیرو مورتی اور افغانستان کی وزارت ٹرانسپورٹ کے دفتری و مالی امور کے سیکرٹری امام الدین ویریمچ نے دستخط کئے۔

ایران کے پورٹ اور شیپنگ کے محکمے کےسربراہ محمد راستاد نے اس تقریب کے موقع پر گذشتہ مہینوں کے دوران چابہار کے راستے افغانستان کے لئے ہندوستان کی جانب سے گندم کی برآمدات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ دو ہفتوں میں ہندوستان کی کمپنی چابہار بندرگاہ سے عبوری طور پر استفادہ شروع کردے گی۔

واضح رہے کہ تینوں ملکوں نے تہران میں تعاون کے اس سمجھوتے کی بنیاد پر ایران، افغانستان اور ہندوستان کے درمیان تمام شعبوں میں تعلقات کے فروغ کے مقصد سے ٹرانزیٹ اور تجارت میں سہولیات کے لئے نجکاری کی ضرورت پر بھی تاکید کی ہے۔

چابہار

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی