نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


امریکی تجزیہ کار:

 نیوزنور25 اکتوبر/امریکہ کے ایک معروف سیاسی تجزیہ نگار نے سعودی ولی عہد بن سلمان کی حمایت کرکے  امریکی مفادات کو خطرے میں ڈالنے پر مبنی ٹرمپ کی پالیسی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خاشقچی کے کیس میں اب سعودی عرب کو پیٹروڈالرز بھی نہیں بچاسکتے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے نیوزنور کی رپورٹ کے مطابق ’’ڈیوڈ ملر‘‘نے سعودی ولی عہد بن سلمان کی حمایت کرکے  امریکی مفادات کو خطرے میں ڈالنے پر مبنی ٹرمپ کی پالیسی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خاشقچی کے کیس میں اب سعودی عرب کو پیٹروڈالرز بھی نہیں بچاسکتے۔

انہوں نے کہاکہ سعودی عرب کی وہابی رژیم نے  ایک ایسا مسئلہ کھڑا کردیا ہے جس کو پیٹروڈالز کے ذریعے حل نہیں کیاجاسکتا۔

انہوں نے کہاکہ سعودی حکمرانوں کے ہاتھ خاشقچی کے خون سے رنگین ہیں اور اس معاملے  کو دبانےدبانے کیلئے ٹرمپ ریاض حکومت کی مدد کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ حکومت امریکہ کو چاہئے کہ وہ یمن اورقطر کا محاصرہ ختم کرنے اوردہشتگردی کی حمایت پر مبنی  سعودی عرب کی پالیسی کو ترک کرنے کے لئے ریاض پردباؤ ڈالے۔

انہوں نے کہاکہ ٹرمپ انتظامیہ محمد بن سلمان  کے وکیل کے طورپر سامنے آکر امریکی قومی مفادات کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی حکومت کے مخالف صحافی جمال خاشقچی دو اکتوبر کو ترکی کے شہر استنبول میں واقع سعودی قونصل خانے میں داخل ہونے کے بعد لاپتہ ہوگئے تھےعالمی دباؤ کے نتیجے میں اٹھارہ روز کی خاموشی اور تردید کے بعد جمعے کے روز سعودی حکومت نے اس بات کا اعتراف کیا کہ جمال خاشقچی کو استنبول میں واقع اس کے قونصل خانے میں تلخ کلامی کے بعد قتل کردیا گیا تھا سعودی حکومت کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جمال خاشقچی کا قتل قونصل خانے کے ملازمین کے ساتھ تلخ کلامی اور ہاتھا پائی کے نتیجے میں ہوا ہےلیکن سعودی حکومت کے اس مؤقف کو عالمی سطح پر مسترد کردیا گیا ہے اور بہت سے ملکوں نے تازہ بیان کو سعودی حکومت کے اس بیان سے متصادم قرار دیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ جمال خاشقچی استنبول کے قونصل خانے سے واپس چلے گئے تھے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی