دوست ممالک اور عوام کی حمایت سے شام نے دشمنوں کی بڑی سازش کو ناکام کردیا ہے
شامی مفتی اعظم:
نیوزنور25 اکتوبر/ شام کے مفتی اعظم نے کہا ہے کہ دوست ممالک اور عوام کی حمایت سے شام نے دشمنوں کی بڑی سازش کو ناکام کردیا ہے ۔
عالمی اردوخبررساں ادارے نیوزنور کی رپورٹ کے مطابق ماسکو میں صنا نیوز کےساتھ انٹرویو میں ’’احمد بدروالدین حسون‘‘نےکہا کہ دوست ممالک اور عوام کی حمایت سے شام نے دشمنوں کی بڑی سازش کو ناکام کردیا ہے
انہوں نے کہاکہ امریکہ کے قیادت میں دشمن ممالک نے سو ممالک سے شامی عوام کا قتل عام کرنے کےلئے دہشتگردوں کو شام بھیجا تھا۔
انہوں نے کہاکہ شامی فوج تاہم عوام اور دوست ممالک کی حمایت سے دشمنوں کی سازش کو ناکام کرنے میں کامیاب رہی۔
انہوں نے کہاکہ عرب جمہوریہ شام کے اسلامی جمہوریہ ایران اورروس کےساتھ تعلقات اسٹریٹجک ہیں اور مستقبل میں یہ تعلقات مزیدمضبوط ہونگے۔
واضح رہےکہ شام کو سن 2011 سے امریکہ، سعودی عرب ، ترکی اور قطر کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہوں کی سرگرمیوں کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں چار لاکھ ستر ہزار سے زائد شامی شہری مارے جاچکے ہیں اور دہشتگردی کے نتیجے میں کئی لاکھ افراد اپنے ملک میں بے گھر اور لاکھوں دیگر ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔