نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


قطری وزارت خارجہ کی ترجمان:

 نیوزنور25 اکتوبر/ قطر ی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا  ہےکہ آل سعود حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرنے والے سعودی صحافی کا قتل پورے علاقے کے لئے خطرے کی ایک گھنٹی ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے نیوزنور کی رپورٹ کے مطابق قطر کی وزارت خارجہ کی ترجمان ’’ لولوہ الخاطر ‘‘نے لندن کے چیٹم ہاؤس تھینک ٹینک میں اپنے ایک خطاب کے دوران کہا کہ آل سعود حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرنے والے سعودی صحافی کا قتل پورے علاقے کے لئے خطرے کی ایک گھنٹی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوحہ جمال خاشقچی کے قتل کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ  اس قتل کیس کے بارے میں برطانیہ، فرانس اور جرمنی کا مشترکہ بیان عالمی برادری کے مطالبات کی ترجمانی کرتا ہے۔

 قطر ی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ بعض عرب ملکوں میں عوامی مطالبات اور مظاہروں کو بے دردی کے ساتھ کچل دینے پر مبنی پالیسیوں میں آنے والی شدت نے ایک بڑے زلزلے کی مانند علاقے کو دھماکہ خیز صورت حال سے دوچار کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ علاقے کے ملکوں میں پائی جانے والی مشکلات سے انکار منجملہ ترقی و پیشرفت کا نہ ہونا، غربت، انسانی حقوق کی پامالی اور عام شہریوں کی عزت و شرف کو خطرات لاحق ہونا یہ وہ عوامل اور حقائق ہیں جنہوں نے صورت حال کو مزید سخت بنا دیا ہے۔

قطر ی وزارت خارجہ کی ترجماننے کہاکہ علاقے کے عرب ملکوں کو چاہئے کہ وہ کسی طرح کی بحث میں الجھے بغیرعوام کے بنیادی مسائل پر توجہ دیں۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی