یمن میں فوج نہیں بھجوائی جائے گی
پنجشنبه, ۲۵ اکتبر ۲۰۱۸، ۱۲:۰۸ ب.ظ
پاکستانی وزیر خارجہ:
نیوزنور 25 اکتوبر/پاکستان کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ یمن میں فوج نہیں بھجوائی جائے گی۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یمن کے حوالے سے ہمارے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی اور نا ہی پاک فوج یمن جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ایران کو سعودی عرب سے ہمارے تعلقات پر کوئی اعتراض نہیں، پاک ایران گیس پائپ لائن کے حوالے سے ایران پر عائد پابندیوں کی وجہ سے مسائل ہیں۔
چند روز قبل پاک ایران سرحد سے ایرانی سیکیورٹی اہلکاروں کے اغوا سے متعلق وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران سرحد پر ایرانی بارڈر گارڈز کے اغوا کا واقعہ افسوس ناک ہے، پاکستان کی دو ملکوں کی سرحدوں پر پہلے ہی تناؤ ہے، ایسی صورت حال میں ہم تیسرے ملک کی سرحد پر صورت حال خراب نہیں کرسکتے۔
- ۱۸/۱۰/۲۵