محمد بن سلمان سعودی عرب کے لئے باعث بحران
رپورٹ:

نیوزنور24اکتوبر/سعودی ولیعہد کی پالیسیاں خود ان کے ملک کے لئے متعدد اقتصادی و سیاسی بحرانوں کا باعث بنی ہیں۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کےمطابق سعودی عرب میں سرمایہ کاری کانفرنس ایسی حالت میں شروع ہوئی ہے کہ ریاض کو وسیع پابندیوں کا سامنا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس کانفرنس کا مقصد سعودی عرب میں سرمایہ کاری کا حصول ہے اس لئے کہ یہ ملک سعودی ولیعہد بن سلمان کی پالیسیوں کے نتیجے میں مختلف قسم کے سیاسی و اقتصادی بحرانوں سے دوچار ہے۔
یاد رہے کہ ریاض میں سرمایہ کاری کانفرنس منگل کے روز صبح شروع ہو گئی اور یہ کانفرنس جمعرات کے روز تک جاری رہے گی۔
واضح رہے کہ اس کانفرنس کا آغاز ایسی حالت میں ہوا ہے کہ ترکی کے شہر استنبول میں سعودی عرب کے قونصل خانے میں مخالف صحافی خاشقچی کے قتل کی بنا پر بہت سے مغربی ملکوں اور بین الاقوامی مالی اداروں اور کمپنیوں نے اس کانفرنس کا بائیکاٹ کیا ہے۔
- ۱۸/۱۰/۲۴