امریکہ کے وسط مدتی انتخابات میں چینی مداخلت کی کوشش کا الزام بالکل بے بنیاد ہے
چینی وزارت خارجہ کی ترجمان:
نیوزنور24اکتوبر/چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نےکہا ہے کہ امریکہ کے وسط مدتی انتخابات میں چینی مداخلت کی کوشش کا الزام بالکل بے بنیاد ہے اورچین اس کی سخت مخالفت کرتا ہے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کےمطابق چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان’’ ہوا چھونگ اینگ‘‘ نے کہا کہ امریکہ کے وسط مدتی انتخابات میں چینی مداخلت کی کوشش کا الزام بالکل بے بنیاد ہے اورچین اس کی سخت مخالفت کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین امریکہ کے انتخابات میں مداخلت پر کوئی دلچسپی نہیں رکھتا سب واضح طور پر جانتے ہیں کہ کون بار بار دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرتا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ایران نے بھی امریکی الزامات کو مسترد کیا تھا امریکہ نے ایران،چین اور روس پر یہ الزام عائد کیا تھا کہ وہ امریکی کانگریس کے انتخابات میں امریکی عوام کو ری پبلکن امیدواروں کو ووٹ نہ دینے کیلئے قائل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔