نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


ایرانی وزیر خارجہ:

نیوزنور23 اکتوبر/اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران موجودہ صورتحال میں تیل فروخت کرنے اور اپنے اقتصاد کے تحفظ کی طاقت و صلاحیت رکھتا ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے جاپانی نیوز ایجنسی کیوڈو کےساتھ انٹریو دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ ہرچند کہ غیر قانونی طریقے سے جوہری معاہدے سے علیحدہ ہوا لیکن اس کے باوجود وہ اس میں دوبارہ شامل ہو کر اور ایران کے خلاف عائد پابندیوں کو ختم کر کے ایران کے ساتھ مذاکرات کی راہ ھموار کر سکتا ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ امریکہ اپنے وعدوں پر عمل نہیں کرتا اور امریکہ کی وعدہ  خلافیوں کی وجہ سے مذاکرات پر سوالیہ نشان لگ جاتاہے۔

محمد جواد ظریف نے کہا کہ اپنے ملکی مفاد کے پیش نظر جوہری معاہدے میں رہنے یا نکلنے کے بارے میں فیصلہ کریں گے تاہم ان کا کہنا تھا کہ ایران امریکی پابندیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گا اور بہت سے ملکوں نے ایران کے ساتھ تجارت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایران

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی