صیہونی رژیم محاصرہ زدہ غزہ پٹی پر نئی ننگی جارحیت کا بہانہ تلا ش رہی ہے
اسٹیفن لینڈمین:
نیوزنور23 اکتوبر/امریکہ کے ایک معروف سیاسی تجزیہ نگار نے غزہ پٹی پر اسرائیل کی نئی ممکنہ جنگ کی باپت خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی رژیم اس محاصرہ زدہ علاقے پر نئی ننگی جارحیت کا بہانہ تلا ش رہی ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’اسٹیفن لینڈمین ‘‘نے غزہ پٹی پر اسرائیل کی نئی ممکنہ جنگ کی باپت خبردار کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی رژیم اس محاصرہ زدہ علاقے پر نئی ننگی جارحیت کا بہانہ تلا ش رہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ واپسی مارچ کے دوران غاصب صیہونی فورسز کی طرف سے اب تک 200 عام شہریوں کو ہلاک جبکہ 22 ہزار کو زخمی کردیاگیا ہے جس پر عالمی برادری کی خاموشی افسوسناک وشرمناک ہے۔
انہوں نے کہاکہ غاصب صیہونی رژیم کو فلسطینیوں کے خلاف وحشیانہ جرائم کا ارتکاب کرنے پر بھی عالمی برادری کی طرف سے اس لئے سزا نہیں دی جاتی کیونکہ اسے شیطان بزرگ امریکہ کی مکمل حمایت حاصل ہے۔
انہوں نے کہاکہ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد فلسطینیوں کے مصائب میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہاکہ جب تک عالمی برادری امریکہ اوراسرائیل کے مظالم پر خاموش ہے تب تک یہ دونوں شیطانی طاقتیں بے گناہ شہریوں کے خلاف انسانیت سوز جرائم بند نہیں کریں گے۔