موجودہ صورتحال میں امت مسلمہ کو متحد ہونے کی ضرورت ہے
سه شنبه, ۲۳ اکتبر ۲۰۱۸، ۱۱:۲۲ ق.ظ
عمران خان:
موجودہ صورتحال میں امت مسلمہ کو متحد ہونے کی ضرورت ہے
نیوزنور23 اکتوبر/پاکستان کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں امت مسلمہ کو متحد ہونے کی ضرورت ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے پاکستان کےوزیراعظم عمران خان نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں امت مسلمہ کو متحد ہونے کی ضرورت ہے، امت مسلمہ اس وقت کسی تنازع کی متحمل نہیں ہو سکتی۔
انہوں نےکہا کہ ریاض اور تہران کو بھی اپنے تمام تحفظات کو دور کرنے کے لیے مذاکرات کی میز پر آنا چاہیے، پاکستان سعودی عرب اور ایران کے درمیان مصالحتی کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔
انہوں نےکہا کہ امریکا کو ایران پر عائد پابندیاں ختم کرنی چاہئیں۔