امریکہ عالمی دہشتگردی کا سب سے بڑا اسپانسر ہے
لوئیس فرحان:
نیوزنور23 اکتوبر/امریکہ میں اسلامی اُمہ تحریک کے سربراہ نے کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی ایران مخالف پالیسی دہشتگردی کی نئی صورت ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایرانی ذرائع ابلاغ کےساتھ انٹرویو میں’’لوئیس فرحان‘‘نےکہاکہ ٹرمپ انتظامیہ کی ایران مخالف پالیسی دہشتگردی کی نئی صورت ہے۔
انہوں نے ٹرمپ انتظامیہ کی ایران مخالف پالیسی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اسلامی جمہوریہ پر پابندیاں عائد کرکے کروڑوں لوگوں کو نقصان پہنچارہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ اسلامی جمہوریہ ایران کو خطرے کے طورپر پیش کرکے عرب حکومتوں کو سالانہ اربوں ڈالر کے ہتھیار فروخت کرتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ اورشمالی کوریا کےد رمیان جاری مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ امریکہ چاہتا ہے کہ شمالی کوریا اپنا جوہری پروگرام ختم کرےلیکن کم جانگ ان امریکہ کے جال میں پھنسنے والے نہیں ہیں۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ عالمی دہشتگردی کا سب سے بڑا اسپانسر ہے۔