صیہونی رژیم کے جارحانہ اقدامات کو روکنے کا واحد راستہ اس کا علمی سیاسی واقتصادی بائیکاٹ ہے
سینئر ترک تجزیہ کار: نیوز نور18مئی /ترکی کے ایک سینئر تجزیہ نگار نے شام پر حالیہ اسرائیلی میزائل حملے اور غزہ پٹی میں بڑھتے تناؤ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تل ابیب
رژیم کے پاس ان کا اقدامات کا کوئی قانونی جواز نہیں ہے۔ عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق غیر
ملکی ذرائع ابلاغ کےساتھ انٹرویو میں ’’یاسین اتلائیگو‘‘نےشام پر حالیہ اسرائیلی میزائل حملے اور غزہ پٹی میں بڑھتے تناؤ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تل ابیب
رژیم کے پاس ان کا اقدامات کا کوئی قانونی جواز نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس ماہ
کے اوایل میں غاصب صیہونی رژیم نے جب شام پر میزائل حملے کئے اس پر عالم
اسلام کی طرف سے کوئی بھی ردعمل سامنے نہیں آیا جس سے صیہونی رژیم کے حوصلے مزید مضبوط ہوئے جو غزہ
سرحد پر موجودہ صورتحال کا موجب بنا ۔ انہوں نے کہاکہ اسرائیل
امریکہ کی پشت پناہی سے مشرق وسطیٰ علاقے میں اگرچہ اس کے اقدامات کا کوئی قانونی جواز نہیں
ہے اپنی توسیع پسندانہ سوچ کو مزید آگے
بڑھانے کی کوشش کرےگا۔ ایک اور ترک تجزیہ کار علی ارگن
نے کہاکہ امریکہ کی طرف سے اپنا
سفارتخانہ یروشلم القدس منتقل کرنے کا فیصلہ دوریاستی حل کے تابوت میں آخری کیل
ہے۔ انہوں نے کہاکہ صیہونی حکومت کو اپنے جارحانہ اقدامات سے
باز رکھنے کیلئے ضروری ہے کہ اس غاصب رژیم
کا مکمل سیاسی اوراقتصادی بائیکاٹ کیا جائے۔ واضح رہے کہ امریکی سفارتخانے کی بیت المقدس منتقلی پر غزہ میں احتجاج کے دوران
قابض اسرائیل فوج کی براہ راست فائرینگ سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 58
ہوگئی ہے شہدا میں 16 معصوم بچے بھی شامل
ہیں جبکہ 2700 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ گذشتہ روز محاصرہ زدہ غزہ پٹی پر مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کے منتقلی کے فیصلے کے خلاف
احتجاج میں ہزاروں کی تعداد میں فلسطینیوں
نے شرکت کی تھی ۔ قابل ذکر ہے کہ 30 مارچ سے شروع ہونے والے تازہ ترین فلسطینی تحریک میں اب تک 100 کے قریب فلسطینی شہید اور 10 ہزار سے
زائد زخمی ہوچکے ہیں۔