ٹرمپ کو سعودی عرب کی دہشتگردی پر مبنی پالیسیوں اور صحافی جمال خاشقجی کے قتل کا جواب دینا چاہئیے
حسین امیر عبداللہیان :
نیوزنور 22اکتوبر/ ایرانی پارلیمنٹ اسپیکر کےعالمی امور کے نمائندے نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ سعودی عرب نے یمن اور بحرین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی اور صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث ہے اس لئے اسے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل سے نکالنا چاہئے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق حسین امیرعبداللهیان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ سعودی عرب نے یمن اور بحرین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی اور صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث ہے اس لئے اسے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل سے نکالنا چاہئے۔
انہوں نے کہاکہ امریکی صدر ٹرمپ کو سعودی عرب کی دہشتگردی پر مبنی پالیسیوں اور صحافی جمال خاشقجی کے قتل کا جواب دینا چاہئیے۔
واضح رہے کہ سعودی حکومت کے مخالف صحافی جمال خاشقجی دو اکتوبر کو ترکی کے شہر استنبول میں واقع سعودی قونصل خانے میں داخل ہونے کے بعد لاپتہ ہوگئے تھے۔عالمی دباؤ کے نتیجے میں اٹھارہ روز کی خاموشی اور تردید کے بعد جمعے کے روز سعودی حکومت نے اس بات کا اعتراف کیا کہ جمال خاشقجی کو استنبول میں واقع اس کے قونصل خانے میں تلخ کلامی کے بعد قتل کردیا گیا تھا۔