عالمی صلح صیہونی حکومت کی نابودی سے ہی ممکن ہے
اعلٰی شیعہ اسلامی کونسل لبنان کے سربراہ:

نیوز نور22اکتوبر/ اعلٰی شیعہ اسلامی کونسل لبنان کے سربراہ نے سوئٹزرلینڈ کے نئے سفیر سے ملاقات میں کہا ہےکہ عالمی صلح صیہونی حکومت کی نابودی اور فلسطین کی مظلوم عوام کی حمایت سے ہی ممکن ہے ۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘کی رپورٹ کے مطابق بیروت میں اعلٰی شیعہ اسلامی کونسل لبنان کے سربراہ ’’آیت الله شیخ عبدالامیر قبلان‘‘نےسوئٹزرلینڈ کے نئے سفیر مونیکا شموس جورکین کے ساتھ ملاقات میں علاقے اور اس ملک کی حالیہ صورت حال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ عالمی صلح صیہونی حکومت کی نابودی اور فلسطین کی مظلوم عوام کی حمایت سے ہی ممکن ہے ۔
انہوں ن کہا کہ ادیان و تمدن کی گفتگو اس دو ممالک کے درمیان شروع ہونی چاہیئے کیوں کہ اس طرح کے مسائل انسان کے لئے مفید ہیں اور عالمی صلح کے وسعت کا سبب ہوتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ دو قوموں کے درمیان تعاون ، صلح و سلامتی ، عزت و کرامت کی حفاظت ، انسانی حقوق اور ظلم و ستم سے دوری کا سبب ہوتا ہے ۔
اعلٰی شیعہ اسلامی کونسل لبنان کے سربراہ نے کہا کہ خطے میں اس وقت صلح قائم ہو سکے گا جب فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت اور صیہونی غاصب حکومت سے مقابلہ کریں گےتا کہ پناہ گزین و بے گھر لوگوں کو ان کے علاقے میں واپس بھیج سکیں ۔
انہوں نے کہا کہ صیہونی غاصب حکومت خطے کی صلح کے لئے چلینج ہے اور خطے میں پائی جانے والی تمام بحران و مشکلات کا ذمہ دار ہے ۔
آیت الله قبلان نے لبنان کی موجودہ سیاسی صورت حال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جتنی بھی جلد ہو سکے لبنان کی حکومت تشکیل پائے تا کہ یہ ملک اقتصادی و سماجی مشکلات سے رہائی حاصل کرے اور لوگوں کی معیشتی ثبات واپس ہو سکے- ۱۸/۱۰/۲۲