فلسطینی قوم کے خلاف نہ صرف غاصب صہیونی ریاست سرگرم ہے بلکہ امریکہ بھی فلسطینیوں پر حملہ آور ہے
امام قبلہ اول:

نیوز نور22اکتوبر/ مسجد اقصیٰ کے امام اور خطیب الشیخ نے عرب اور مسلمان ممالک پر قبلہ اول کے دفاع کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے پر زور دیتے ہوئےکہا ہے کہ بیت القدس میں فلسطینیوں کی معیشت اور اقتصادیات کو منظم جارحیت کا سامنا ہےاور ایک گہری سازش کے تحت القدس کی فلسطینی املاک غصب کی جا رہی ہیں اور نام نہاد ایجنٹوں کی مدد سے فلسطینی املاک کو چوری کیا جا رہا ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘کی رپورٹ کے مطابق مسجد اقصیٰ کے امام اور خطیب ’’الشیخ اسماعیل نواھضہ‘‘نے عرب اور مسلمان ممالک پر قبلہ اول کے دفاع کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے پر زور دیتے ہوئےکہا ہے کہ بیت القدس میں فلسطینیوں کی معیشت اور اقتصادیات کو منظم جارحیت کا سامنا ہےاور ایک گہری سازش کے تحت القدس کی فلسطینی املاک غصب کی جا رہی ہیں اور نام نہاد ایجنٹوں کی مدد سے فلسطینی املاک کو چوری کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسجد اقصیٰ کی شہادت کی مذہبی صہیونی سازش کے بعد مسلمان اور عرب ملکوں کی قبلہ اول کے حوالے سے ذمہ داریاں بڑھ گئی تھیں اسلئے فلسطینی قوم، عرب اقوام اور پورے عالم اسلام کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے فروعی اختلافات کو ایک طرف رکھ کر مشترکہ دشمن کے خلاف اور مسجد اقصیٰ کے دفاع کے لیے ایک ہوجائیں۔
قبلہ اول کے امام وخطیب نے کہا کہ مسجد اقصیٰ کی آزادی کے لیے مسلمان ممالک کو اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا اور تفرقات کوبالائے طاق رکھ کر اپنی صف بندی کرنا ہوگی اگر اج بھی بیدار نہ ہوئے تو قبلہ اول میں آتش زدگی کا سانحہ دوبارہ ہوسکتا ہےاور قبلہ اول کا دفاع حرمین شریفین کے دفاع کا حصہ ہے۔
موصوف امام نے فلسطین میں یہودی آباد کاری، یہودی شرپسندوں کے قبلہ اول پرحملے، مقدس مقام کی بے حرمتی، القدس کو یہودیانے کی سازشوں، یہودیوں کے قبلہ اول پردھاووں، امریکہ کی جانب سے فلسطینی پناہ گزینوں کی امداد بندکرنے، امریکہ میں پی ایل اوکے دفاتر کی بندش اور عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرنے پر اسرائیل اور امریکہ کی انتقامی کارروائیوں پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ فلسطینی قوم کے خلاف نہ صرف غاصب صہیونی ریاست سرگرم ہے بلکہ امریکہ بھی فلسطینیوں پر حملہ آور ہے۔
قبلہ اول کے امام وخطیب نے کہا کہ مسجد اقصیٰ جتنا مقدس مقام ہے اس کے دفاع کے حوالے سے مسلمان ممالک کی حکومتوں کی طرف سے ایسا رد عمل سامنے نہیں آیا۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر مسلمانوں نے بیداری کا ثبوت نہ دیا تو صہیونی ایک بار پھر قبلہ اول کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
انہوں نے فلسطینیوں پر زور دیا کہ وہ قبلہ اول سے اپنا تعلق مضبوط بنائیں تاکہ غاصب صہیونیوں کی ریشہ دوانیوں کو ناکام بنایا جاسکے۔
الشیخ اسماعیل نواھضہ نے مزید کہا کہ صہیونی مسجد اقصیٰ کی زمانی اور مقانی تقسیم کی سازشیں کررہے ہیں انتہا پسند یہودی آباد کاروں کی قبلہ اول پر یلغار میں مسلسل اضافہ ہو چکا ہے۔
- ۱۸/۱۰/۲۲