بن سلمان ڈکٹیٹر رضا شاہ پہلوی کے مشابہ ہیں
فرید ذکریا:

نیوزنور 22اکتوبر/امریکہ کی معروف نیوز ایجنسی سی این این کے تجزیہ کار نے ریاض کی تباہ کن پالیسیوں کی حمایت کرنے پر واشنگٹن انتظامیہ کی پر زورالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان سابق ایرانی ڈکٹیٹر شاہ رضا پہلوی کے مشابہ ہیں۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق سی این این پر براہ راست نشر ہونے والے ایک پروگرام میں ’’فرید ذکریہ ‘‘نے ریاض کی تباہ کن پالیسیوں کی حمایت کرنے پر واشنگٹن انتظامیہ کی پر زورالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان سابق ایرانی ڈکٹیٹر شاہ رضا پہلوی کے مشابہ ہیں۔
انہوں نے محمد بن سلمان کو ایک متضاد شخصیت قراردیتے ہوئے کہا کہ اقتدار سنبھالنے کے بعد ولی عہد نے ملک میں اپنے مخالفین کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کردیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ عملی طورپر یمن کی خونین جنگ میں سعودی آمر حکمرانوں کی براہ راست امداد کرتا رہا ہے ۔
انہوں نے مزید کہاکہ خاشقچی اورہزاروں یمنیوں کا قتل اورقطر کا محاصرہ کرکے آج آل سعود کو عالمی سطح پر الگ تھلگ کرنے کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ اوراسرائیل کی حمایت سے اوراتحادی ملکوں کےساتھ مل کر 26 مارچ 2015 ء سے یمن پر جارحیتوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہید اورزخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلعت اور طبی سہولیتوں اوردوائیوں کے فقدان کا سامنا ہے سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات اسپتالوں اور حتیٰ مساجد کو بھی منہدم کردیا ہے۔
- ۱۸/۱۰/۲۲