نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


ذربائیجان کے معروف صحافی:

نیوزنور 22اکتوبر/آذربائیجان کے ایک معروف سیاسی تجزیہ نگار نے کہا ہے کہ استنبول میں سعودی کونسل خانے میں عالمی شہرت یافتہ صحافی  جمال خاشقچی کا قتل آل سعود رژیم کو امریکہ کی حمایت کا نتیجہ ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک مختصر انٹرویو میں ’’یوسی ملمان‘‘نےکہاکہ استنبول میں سعودی کونسل خانے میں عالمی شہرت یافتہ صحافی  جمال خاشقچی کا قتل آل سعود رژیم کو امریکہ کی حمایت کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ اس حقیقت کے باوجود کہ آل سعود نے القاعدہ جیسے خطرناک دہشتگرد گروہ کو وجود بخشا ہے سعودی رژیم کے حمایت کررہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ آل سعود حکام واشنگٹن کے احکامات کے تابع ہیں ۔

انہوں نے یمن پر سعودی عرب کے وحشیانہ جرائم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس جارحیت کے نتیجے میں اب تک دس ہزار سے زائد یمنی ہلاک جبکہ 50 ہزار زخمی ہوئے ہیں جبکہ  سعودی اتحاد کے ظالمانہ محاصرے کے نتیجے میں کم ازکم ایک لاکھ یمنی قحط کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہاکہ سعودی عرب یمن کے جنگی دلدل میں برُی طرح پھنس گیا ہے اوروہ اس دلدل سے نکلنے کیلئے راہیں تلاش رہا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ اوراسرائیل کی حمایت سے اوراتحادی ملکوں کےساتھ  مل کر 26 مارچ 2015 ء سے یمن پر جارحیتوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے  اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہید اورزخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلعت اور طبی سہولیتوں اوردوائیوں کے فقدان کا سامنا ہے سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات اسپتالوں اور حتیٰ مساجد کو بھی منہدم کردیا ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی