سعودی عرب ایران کے خلاف امریکہ کا ایک مہرہ ہے
مشرق وسطٰی کے سیاسی امور کے ماہراور تجزیہ نگار:

نیوز نور22اکتوبر/مشرق وسطٰی کے سیاسی امور کے ایک ماہراور تجزیہ نگارنے کہا ہے کہ ٹرمپ کی پریشانی کی وجہ سعودی عرب کے بہیمانہ اور ظالمانہ اقدامات ہیں جو کہ امریکہ کے اقتصادی معاملات کو نقصان پہچاسکتے ہیں
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘کی رپورٹ کے مطابق مشرق وسطٰی کے سیاسی امور کے ماہراور تجزیہ نگار ’’جعفر قنادباشی ‘‘ نے مقامی ذرائع ابلاغ کے ساتھ انٹریو میں کہاکہ اس وقت امریکہ اور بالخصوص ٹرمپ بہت زیادہ پریشان ہیں اور اس پریشانی کی وجہ سعودی عرب کے بہیمانہ اور ظالمانہ اقدامات ہیں جو کہ ان کے اقتصادی معاملات کو نقصان پہچاسکتے ہیں۔
انہوں نے کہاجیسا کہ ٹرمپ اپنے ٹیوئٹ میں اس بات کا اعراف کر چکے ہیں کہ سعودی عرب ایران کے خلاف انکا ایک مہرہ ہے اور سعودی عرب کے اعتراف نے امریکہ کے لیے مشکلات ایجاد کردی ہیں جوکہ داخلی و خارجی دباؤ کا باعث بن سکتا ہے کہ امریکہ سعودی عرب سے اپنے تعلقات میں تبدیلی لے آئے۔
موسوف تجزیہ نگار نے کہا کہ ٹرمپ کی دعوے کے مطابق وہ چاہتا ہے کہ ایران کی تیل کی فروخت کو صفر تک لے آئے اور ایران کی کمی کو سعودی عرب نقصان کے باوجود پوری کرے گا لیکن ان حلات میں ایسا ہوتا نظر نہیں آرہا اور ٹرمپ کے خواب چکنا چور ہوتے نظر آرہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اس وقت مجبور ہوگیا ہے کہ دوغلے پن کا مظاہرہ کرے کیوں کہ اس وقت خاشقچی کے معاملے کو امریکی اخبارات نے صحافت کے خلاف اقدام قرار دیا ہے اور دوسری طرف سعودی عرب سے مفادات خطرے میں ہیں ورنہ یہی امریکہ یمن میں معصوم بچوں کے قتل میں خاموش تماشائی بنا ہوا تھا اور آج اس کو انسانی حقوق یاد آگئے ہیں۔