نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


رپورٹ:

 نیوز نور22اکتوبر/مشرقی بیت المقدس کے گاؤں خان الاحمر کے باشندوں اور دیگر علاقوں کے فلسطینیوں اور اسی طرح غیر ملکی سرگرم کارکنوں کی جانب سے مذکورہ گاؤں کی مسماری کو روکنے کے لئے دئے جانے والے دھرنے سے خوف زدہ ہو کر صیہونی حکومت نے اپنے فیصلے سے پسپائی اختیار کرلی ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘کی رپورٹ کے مطابق مشرقی بیت المقدس کے گاؤں خان الاحمر کے باشندوں اور دیگر علاقوں کے فلسطینیوں اور اسی طرح غیر ملکی سرگرم کارکنوں کی جانب سے مذکورہ گاؤں کی مسماری کو روکنے کے لئے دئے جانے والے دھرنے سے خوف زدہ ہو کر صیہونی حکومت نے اپنے فیصلے سے پسپائی اختیار کرلی ہے۔

رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے وزیراعظم کے دفتر سے کہا گیا ہے کہ خان الاحمر گاؤں کی مسماری فی الحال ملتوی کردی گئی ہے ۔

رپورٹ کے مطابق اس درمیان حائل دیوار اور صیہونی بستیوں کی تعمیر کے خلاف مہم چلانے والے استقامتی گروپ کے سربراہ ولید عساف نے خان الاحمر گاؤں کی مسماری کو ملتوی کرنے کےاسرائیلی اعلان پر شکوک وشبہات ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ دھرنے کے لئے جتنے بھی ضروری اقدامات ہیں وہ انجام دئے جائیں گے اور اس کام کے لئے کیمپ اور خیمے لگانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

قابل ذکر ہے کہ صیہونی حکومت کی عدالت نے گذشتہ مئی کے مہینے میں خان الاحمر کے فلسطینی باشندوں کو نکال دئے جانے کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ فلسطینیوں کو اس علاقے سے نکال باہر کرکے ان کے مکانات کو مسمار کردیا جائے یہ فلسطینی وہ قبائلی ہیں جنھیں انیس سو ترپن میں صحرائے نقب سے نکال دیا گیا اور وہ خان الاحمر علاقے میں آباد ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ صیہونی فوجی خان الاحمر گاؤں کو مسمار کرکے یہاں بسنے والے فلسطینیوں کو جبری طورپر بے گھر کرنا چاہتی ہے مشرقی بیت المقدس میں واقع فلسطینیوں کے اس گاؤں کی مسماری سے سینکڑوں فلسطینی بے گھر ہوجائیں گے اور غرب اردن نیز مشرقی بیت المقدس سے اس گاؤں کا رابطہ عملی طورپر منقطع ہوجائے گا۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی