سپر پاور بننے کا امریکی خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا
روسی وزیر خارجہ:

نیوز نور22اکتوبر/روسی وزیر خارکہ نے امریکہ کی طرف سے روس کے ساتھ ایٹمی ہتھیاروں کا معاہدہ ختم کرنے کے اعلان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپر پاور بننے کا امریکی خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘کی رپورٹ کے مطابق روسی وزیر خارجہ ’’سر گئی لاروف‘‘نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اس الزام کہ روس کئی برسوں سے معاہدے کی خلاف ورزی کررہا تھااور ہم روس کو ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کرنے دیں گےکی مذمت کرتے ہوئے کہا کہان معاندانہ پالیسیوں سے سپر پاور بننے کا امریکی خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔
انہوں نے امریکہ کی جانب سے ایٹمی معاہدہ ختم کرنے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ دنیا میں واحد عالمی سپر پاور بننے کا خواب دیکھ رہا ہےاور امریکہ کا واحد عالمی طاقت بننے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے الزام عائد کیا کہ روس نے 1987 کے انٹرمیڈیٹ رینج نیوکلیئر فورسز آئی این ایف معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔
واضح رہے کہ معاہدے کے تحت زمین سے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں پر پابندی ہےیہ فاصلہ 500 سے 5500 کلومیٹر ہے۔
- ۱۸/۱۰/۲۲