نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مرکزی صدر :

نیوزنور18مئی/اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مرکزی صدر نے کہا ہے کہ انسانی خون کو پانی کی طرح بہانے والے اسرائیلی فوجیوں اورانسانیت کو شرما دینے والے اقدامات کو اپناوطیرہ بنانےوالے یہودیوں میں انسانی نفسیات میں پائے جانے والے عناصر مفقود دکھائی دیتے ہیں۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مرکزی صدر’’ سید پسند علی رضوی ‘‘نے غاصب ریاست اسرائیل اور اس کی صہیونی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں کئی درجن فلسطینیوں کے بہیمانہ قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پرامن مظاہرین کے خلاف طاقت کے بےجا استعمال کی ہر باضمیر اور غیرت مند انسان مذمت کرتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ انسانی خون کو پانی کی طرح بہانے والے اسرائیلی فوجیوں اورانسانیت کو شرما دینے والے اقدامات کو اپناوطیرہ بنانے والے یہودیوں میں انسانی نفسیات میں پائے جانے والے عناصر مفقود دکھائی دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹریک ریکارڈ گواہ ہے کہ یہ یہودی قوم حیوانی جبلت رکھنے والی ایک ایسی خوں خوار بلا بن چکی ہے جس کا مقصد بے گناہ انسانیت کے قتل کے سوا اور کچھ نہیں ہے۔

موصوف مرکزی صدر نے کہا کہ  سعودی عرب اور اس کےفوجی اتحاد کا ایجنڈا شہنشاہت کو بچانے اور اسرائیل کی سرپرستی میں چلنے کے لیئے بنا ہے جس سے اُمید وابستہ کرنا خواب کےسوا کچھ بھی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کی مستقل جدوجہد سے ہی اسرائیل کو شکست دی جائے گی اور اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ دنیا مظلومین رہبر معظم امام علی خامنہ ای کی بابصیرت اور جراتمندانہ قیادت میں جمع ہوکر عالمی دہشتگرد امریکہ اور اسرائیل کے خلاف آواز بلند کرےکیونکہ رہبر معظم نے فرمایا تھا کہ اسرائیل آئندہ ۲۵سال نہیں دیکھ سکے گا۔

سید پسند علی رضوی نے مزید کہا کہ آج اسرائیل کےظلم کے خلاف ہر انسان بیدار ہورہا ہے  اوریہی اسرائیل کی نابودی کی ابتدا ہے ۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی