پابندیوں ،دھمکیوں اوردباؤ پر مبنی امریکہ کی ایران مخالف پالیسی شکست سے دوچار ہے
برطانوی تجزیہ کار:
نیوزنور 22اکتوبر/برطانیہ کے ایک معروف تجزیہ کار وسابق سیکرٹری خارجہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ پابندیاں غیر مؤثر ثابت ہونگی۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں ’’جیک سٹرا‘‘نےکہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ پابندیاں غیر مؤثر ثابت ہونگی۔
انہوں نے کہاکہ ایران جوہری معاہدے امریکہ کی علحیٰدگی اور تہران پر دوبارہ پابندیوں کی بحالی میں کہاکہ امریکہ کے اسطرح کے اقدامات اسٹریٹجک غلطیاں ہیں کیونکہ امریکہ کو یہ اندازہ تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف پابندیوں کی عالمی برادری حمایت کرےگی تاہم پوری عالمی برادری نے ٹرمپ کے ایران مخالف اقدامات کی مخالفت کی ہے۔
انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکہ کی نئی پابندیاں غیر مؤثر ثابت ہونگی کیونکہ چین ،روس اوریورپی ممالک پہلے ہی تہران کے خلاف امریکی دباؤ کی مخالفت کرچکے ہیں۔
واضح رہے کہ یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ نے اپنے حالیہ بیان میں کہاکہ ایٹمی معاہدے کو باقی رکھے جانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ یورپی یونین نے اس سلسلے میں ایک سسٹم قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اورآئندہ ہفتوں میں اس پر کامیاب طریقے سے عمل شروع ہوجائےگا ۔
موگرنی نے ایٹمی معاہدے کے بارے میں یورپی اورایشیا ملکوں کے موقف کے سلسلے میں کہاکہ تمام ممالک ایٹمی معاہدے کی حفاظت اور اس پر عمل کئے جانے کے خواہاں ہیں اوریہ مسئلہ ایشیائی ملکوں خاص طورسے وسطیٰ ایشیا کے ملکوں کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔
- ۱۸/۱۰/۲۲