سعودی عرب کے اقتدار پر آل سعود شاہی خاندان کا ناجائز قبضہ ہے
لبنانی تجزیہ کار :

نیوزنور 22اکتوبر/لبنا ن کے ایک معروف سیاسی تجزیہ کار اور روزنامہ دی جرنل الیکٹرانک کے مدیر اعلیٰ نےشہر استنبول میں سعودی صحافی خاشقچی کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آل سعود شاہی خاندان مخالفین اورناقدین کا قتل عام کرکے اقتدار پر ناجائز قبضہ کئے ہوئے ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’خلیل حرب ‘‘نے شہر استنبول میں سعودی صحافی خاشقچی کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آل سعود شاہی خاندان مخالفین اورناقدین کا قتل عام کرکے اقتدار پر ناجائز قبضہ کئے ہوئے ہے۔
انہوں نے کہاکہ آل سعود شاہی خاندان کی تاریخ مخالفین ،ناقدین اورسیاسی کارکنان کے قتل عام سے بری پڑی ہے۔
انہوں نے کہاکہ گذشتہ دوسالوں کےدوران بہت سے سعودی سیاسی کارکنان اورحکومت کے ناقدین کو پابند سلاسل کیا گیا جبکہ ان میں سے بہت کو قتل کیاگیا اوران افراد کے خاندان خوف سے آل سعود شاہی خاندان پر انگلی اُٹھانے کی جراءت نہیں کررہے۔
آل سعود وہابی رژیم کےساتھ تعلقات برقراررکھنے میں امریکی مفادات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میرا ماننا ہے کہ ٹرمپ بہت حد تک سعودی عرب کے جرائم میں شریک ہیں ۔
واضح رہے کہ سعودی حکومت مخالف صحافی جمال خاشقچی دو ہفتے قبل ترکی کے شہر استنبول میں سعودی قونصل خانے جانے کے بعد سے لا پتہ ہو گئے تھے اور ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ شہر استنبول سے ہی ان کی مسخ شدہ لاش ملی ہے جس پر ایذا رسانی کے نشانات بھی موجود ہیں۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ جمال خاشقچی کا نام سعودی حکومت کی مخالفت کرنے کی وجہ سے سعودی عرب کو مطلوب افراد کی فہرست میں شامل رہا ہے اور وہ گرفتاری کے خوف سے ہی بیرون ملک زندگی بسر کر رہے تھے۔