شام میں دہشتگردی کی مکمل نابودی تک ان کے خلاف فوجی آپریشن جاری رہےگا
شنبه, ۲۰ اکتبر ۲۰۱۸، ۱۲:۴۸ ب.ظ
شامی صدر:
نیوزنور 20اکتوبر/ شام کے صدر نے کہا ہے کہ شام میں دہشتگردوں کی نابودی اور خاتمہ تک ان کے خلاف فوجی آپریشن جاری رکھے گا۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق شام کے صدر’’ بشارالاسد ‘‘ نے کہا کہ شام دہشتگردوں کی نابودی اور خاتمہ تک ان کے خلاف فوجی آپریشن جاری رکھے گا۔
اطلاعات کے مطابق بشارالاسد نے روسی صدرپوتین کے خصوصی ایلچی کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئےدہشتگردوں کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہےکہ شام کو سن 2011 سے امریکہ، سعودی عرب ، ترکی اور قطر کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہوں کی سرگرمیوں کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں چار لاکھ ستر ہزار سے زائد شامی شہری مارے جاچکے ہیں اور دہشتگردی کے نتیجے میں کئی لاکھ افراد اپنے ملک میں بے گھر اور لاکھوں دیگر ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔