سعودی عرب اپنے ہی صحافی کو بہیمانہ طور پر قتل کرکے عالمی سطح پر رسوا ہوگیا
ممتاز ایرانی شیعہ عالم دین:
نیوزنور 20اکتوبر/ایران کے ایک معروف شیعہ عالم دین نے علاقائی اور عالمی سطح پر سعودی عرب کے سنگین اور مجرمانہ جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب، ترکی میں اپنے ہی صحافی کو بہیمانہ طور پر قتل کرکے عالمی سطح پر رسوا ہوگیا ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق قم المقدس کے معروف عالم دین ’’ آیت اللہ ہاشم بوشہری‘‘ نے علاقائی اور عالمی سطح پر سعودی عرب کے سنگین اور مجرمانہ جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب، ترکی میں اپنے ہی صحافی کو بہیمانہ طور پر قتل کرکے عالمی سطح پر رسوا ہوگیا ہے۔
انہوں نے ترکی کے شہر استنبول میں سعودی عرب کے قونصلخانہ میں سعودی صحافی کے بہیمانہ قتل کو شرم آور قراردیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی جب کسی کو ذلیل اور رسوا کرنا چاہتا ہے تو وہ ایسے ہی کرتا ہے اور سعودی عرب اپنے ہی مجرمانہ فعل کے ذریعہ عالمی سطح پر ذلیل اور رسوا ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ اپنے قریبی دوست ملک سلمان اور محمد بن سلمان کو بچانے کی کوشش کررہا ہے اور اس نے یہ کہہ دیا ہے کہ سعودی عرب ایسی رپورٹ تیار کرے جس میں یہ اعلان کرے کہ اس کا صحافی کے قتل سے کوئی تعلق نہیں اور یہ بہیمانہ اقدام چند سرکش افراد کا تھااورسعودی عرب کے اتحادی ٹرمپ نے واضح کردیا ہے کہ امریکہ اپنے مفادات کو ایک صحافی کے قتل پر قربان نہیں کرےگا۔
آیت اللہ بوشہری نے ایرانی حکام کو ہوشیار رہنے پر تاکید کرتے ہوئےکہا کہ دشمن ایران کے اطراف میں نت نئےمنصوبے بنا رہا ہے اور ایرانی حکام کو دشمن کے منصوبوں کو ناکام بنانے کے لئے سوفیصد آمادہ رہنا چاہیے۔