نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


فیڈریکا موگرینی:

نیوزنور 20اکتوبر/ یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ نے کہا ہے کہ ایٹمی معاہدے کو باقی رکھے جانے کی کوشش جاری رہے گی۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’فیڈریکا موگرینی‘‘ نے نامہ نگاروں کے ساتھ گفتگو میں ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کے بارے میں یورپی یونین کے موقف کے بارے میں کہا کہ یورپی یونین نے اس سلسلے میں ایک سسٹم قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور آئندہ ہفتوں میں اس پر کامیاب طریقے سے عمل شروع ہو جائے گا۔

فیڈریکا موگرینی نے ایٹمی معاہدے کے بارے میں یورپی اور ایشیائی ملکوں کے موقف کے سلسلے میں بھی کہا کہ تمام ممالک ایٹمی معاہدے کی حفاظت اور اس پر عمل کئے جانے کے خواہاں ہیں اور یہ مسئلہ ایشیائی ملکوں خاص طور سے وسطی ایشیا کے ملکوں کے لئے اہمیت کا حامل ہے۔

اس سے قبل یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے موقع پر اعلان کیا تھا کہ یورپ، مالی ٹرانزیکشن کا سسٹم، ایس پی وی قائم کر رہا ہے تاکہ ایران کے خلاف مسلط کی جانے والی امریکی پابندیوں کے برخلاف یورپ اور ایران کے درمیان تجارت کا عمل جاری رہے۔

واضح رہے کہ یورپ کی جانب سے قائم کئے جانے والے اس سسٹم میں ایران کے ساتھ تجارت کرنے والے دیگر ممالک بھی شریک ہو سکتے ہیں۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی