امریکہ شام میں اپنی غیر قانونی موجودگی کا جواز پیش کرنے کیلئے کردوں کا استحصال کررہا ہے
شامی کرد قانون ساز:
نیوزنور 19اکتوبر/شامی پارلیمنٹ میں کرد عوام کے نمائندے نے شام میں امریکی فوجی موجودگی کو غیر قانونی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن انتظامیہ کردوں کی حمایت کے بہانے ملک میں طویل مدت تک اپنی موجودگی برقراررکھنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایشیا نیوزا یجنسی کےساتھ انٹرویو میں ’’عمر اوصی‘‘نے شام میں امریکی فوجی موجودگی کو غیر قانونی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن انتظامیہ کردوں کی حمایت کے بہانے ملک میں طویل مدت تک اپنی موجودگی برقراررکھنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
انہوں نے دشمنوں کے خلاف شامی عوام کی استقامت کو سراہتے ہوئے کہاکہ امریکہ کو بہت جلد شام سے اپنے فوجیوں کو نکالنے پر مجبور ہونا پڑےگا۔
انہوں نے کہاکہ حکومت واشنگٹن عرب جمہوریہ شام کے خلاف اپنے ناپاک شیطانی منصوبوں کو عملانے کیلئے کردوں کا استحصال کررہا ہے۔
انہوں نے شامی کردوں سے امریکہ کےساتھ ہر طرح کا تعاون ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ واشنگٹن کےساتھ کردوں کے تعلقات خود کردوں کیلئے نقصان دہ ہیں۔
انہوں نےیہ بیان کرتے ہوئے کہ کرد شام کا اہم جز ہے کہا کہ دمشق حکومت کےساتھ مذاکرات کرکے کرد اپنے مسائل حل کرسکتے ہیں۔
- ۱۸/۱۰/۱۹