بے گناہ یمنی عوام کے خون ناحق سےامریکہ اور برطانیہ کےہاتھ بھی رنگین ہیں
امریکی تجزیہ کار:
نیوزنور 19اکتوبر/امریکہ کے ایک سیاسی تجزیہ نگار نے آل سعود حکام کے جنگی جرائم کو نظرانداز کرنے پر امریکہ اوربرطانیہ کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ بے گناہ یمنی عوام کے قتل عام میں امریکہ اوربرطانیہ برابر کے شریک ہیں۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق امریکی تجزیہ کار ’’اسکارٹ ریکارڈ ‘‘نے ایرانی ذرائع ابلاغ کےساتھ انٹرویو میں امریکہ اور برطانیہ کی طرف سے یمن میں آل سعود کے جنگی جرائم اور ممتاز صحافی جمال خاشقچی کے بہیمانہ قتل پر خاموشی کی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ یمنی عوام کےبے گناہ خون سے امریکی اوربرطانوی حکام کے ہاتھ بھی رنگین ہیں۔
انہوں نے کہاکہ جب سے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے آل سعود حکام کو مالی معاونت کی غیر مشروط ڈیل کی ہے تب سے حکومت آل سعود نے یمنی عوام کی نسل کشی کی ایک خوفناک تاریخ رقم کی ہے۔
انہوں نے استنبول میں مشہور سعودی صحافی جمال خاشقچی کہ جس کو رپورٹوں کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے حکم پر بے دردی سے قتل کیاگیا کو نظرانداز کرکے ٹرمپ کے مشیر کے ریاض دورے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ حکومت امریکہ نے ایک صحافی کے قتل کوبھی نظرانداز کردیا ۔
موصوف تجزیہ نگار نے کہاکہ ٹرمپ اوران کی حکومت ایک ایسے جہاز پر سوار ہے جوکہ ڈوبنے کے قریب ہے۔
انہوں نے کہاکہ ا مریکہ اوربرطانیہ آل سعود جیسی ظالم حکومت یہ جانتے ہوئے بھی کہ یہ حکومت یمنی عوام پر ان کے ہتھیاروں کو استعمال کررہی ہے کو مالی معاونت جاری رکھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت کا جو معاہدہ ٹرمپ نے کیا ہے اسے امریکی حکومت کا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوا ہے۔
انہوں نے کہاکہ اس معاہدے کی وجہ سے اس بات کی عکاسی ہوتی ہے کہ امریکی حکام کے سامنے انسانیت اورانسانی جانوں کی کوئی قیمت نہیں ہے کیونکہ امریکہ اوربرطانیہ حکومت آل سعود کو جو ہتھیار فراہم کررہے ہیں ان سے یمن میں انسانیت کا خون ہورہا ہے۔