سعودی صحافی خاشقچی کے قتل میں محمد بن سلمان براہ راست ملوث ہیں
امریکی سنیٹئر:
نیوزنور19اکتوبر/ایک امریکی سنیٹئرنے سعودی عرب کے معروف صحافی خاشقچی کے قتل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خاشقچی کے قتل میں سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان ملوث ہیں اور اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق امریکی سنیٹئر’’لینڈ سی گراہم‘‘ نے سعودی عرب کے معروف صحافی جمال خاشقچی کے استنبول میں بہیمانہ قتل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ خاشقجی کے قتل میں سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان ملوث ہیں اور اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔
امریکی سنیٹئرنے کہا کہ سعودی عرب کے ولیعہد سعودی عرب کی بدنامی اورتباہی کا باعث بن رہے ہیں اور اسے عہدے سے برطرف کیا جانا چاہیے۔
امریکی ریپبلکن پارٹی کے سنیٹئرگراہم نے کہا کہ سعودی عرب سے متعلق رونما ہونے والے ہر واقعہ کے بارے میں محمد بن سلمان کو علم ہے اور صحافی جمال خاشقچی کے قتل میں سعودی ولیعہد براہ راست ملوث ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں سعودی عرب کا سب سے بڑا مدافع تھا لیکن اب میں سمجھتا ہوں کہ سعودی عرب نے مجھ سے سوء استفادہ کیا ہے ۔
لینڈ سی گراہم نے مزید کہا کہ استنبول میں سعودی عرب کے صحافی کے بہیمانہ قتل میں سعودی قونصلخانہ کے اہلکار شامل ہیں جنہوں نے جمال خاشقچی کا قتل براہ راست محمد بن سلمان کے حکم پر کیا ہے۔