لبنانی عوام ماضی کی طرح دشمن کے فتنہ کو ناکام بنادے گی
حزب اللہ لبنان کے سربراہ:
لبنانی عوام ماضی کی طرح دشمن کے فتنہ کو ناکام بنادے گی
نیوزنور19اکتوبر/حزب اللہ لبنان کے نے لبنان کے ریڈیو النور کے اہلکاروں سے ملاقات میں کہا ہے کہ لبنانی عوام ماضی کی طرح دشمن کے فتنہ انگیز اور اختلاف پر مبنی منصوبوں کو ناکام بنادیں گے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے سربراہ ’’سید حسن نصر اللہ‘‘ نے لبنان کے ریڈیو النور کے اہلکاروں سے ملاقات میں کہا کہ لبنانی عوام ماضی کی طرح دشمن کے فتنہ انگیز اور اختلاف پر مبنی منصوبوں کو ناکام بنادیں گے۔
انہوں نے کہا کہ لبنانی میڈیا کو بھی چاہیے کہ وہ لبنان کے خلاف دشمن کی تمام سازشوں کو بے نقاب کرکے ماضی کی طرح ناکام بنادے۔
حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا کہ ہم نے فوجی اور سیکورٹی خطرات کو کسی حد تک پس پشت چھوڑ دیا ہے لیکن اس کے باوجود ہمیں ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ رہنا چاہیے۔
سید حسن نصر اللہ نےمزید کہا کہ ہم آگاہی اور بیداری کے ساتھ ماضی کی طرح دشمنوں کی موجودہ سازشوں اور فتنوں کو ناکام بنادیں گے۔
- ۱۸/۱۰/۱۹