ٹرمپ ایران کو خطرے کے طورپر پیش کرکے عرب ممالک کے خزانے لوٹ رہے ہیں
روسی قانون ساز:
ایران کو خطرے کے طورپر پیش کرکے عرب ممالک کے خزانے لوٹ رہے ہیں
نیوزنور 18اکتوبر/ایک سینئر روسی قانون ساز کے مطابق ٹرمپ اسلامی جمہوریہ ایران کو خطرے کے طورپر پیش کرکے عرب ممالک کی دولت کو لوٹ رہے ہیں۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک مختصر انٹرویو میں ’’فیاجسلاف ماتوزوف‘‘نےکہاکہ ٹرمپ اسلامی جمہوریہ ایران کو خطرے کے طورپر پیش کرکے عرب ممالک کی دولت کو لوٹ رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ ہمیشہ سے اسلامی جمہوریہ ایران اورعرب ممالک کے درمیان اختلافات ایجاد کرنے کی کوشش کرتار ہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران سے دفاع کے بہانے امریکہ سعودی عرب سے سالانہ اربوں ڈالر وصولتا ہے۔
انہوں نے عرب ممالک سے ایران مخالف موقف ترک کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران ایک امن وآزادی پسند ملک ہے اور کسی بھی علاقائی ملک کیلئے کسی بھی طرح کا خطرہ نہیں ہے۔
انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران پر واشنگٹن کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران نے آج تک کسی بھی ملک کے خلاف کوئی بھی جارحانہ قدم نہیں اُٹھایا ہے۔