سعودی جارحین اب اپنے گھروں میں بھی محفوظ نہیں ہیں
تحریک النجباء:
نیوزنور 18اکتوبر/عراق کی اسلامی تحریک مقاومت النجباء کے سیکرٹری جنرل نے یمنی عوام کی استقامت اورمقاومت کی سراہناکرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ سعودی جارحین اب اپنی گھروں میں بھی اب محفوظ نہیں ہیں ۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’شیخ اکرم القابی‘‘نے یمنی عوام کی استقامت اورمقاومت کی سراہنا کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا کہ سعودی جارحین اب اپنی گھروں میں بھی اب محفوظ نہیں ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ یمنی عوام نے اپنی استقامت اورمقاومت سے جارحین کو حیرت زدہ کردیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ یمنی عوام نے اُمت مسلمہ کو کمزور کرنے کی سعودی وصیہونی امریکی سازشوں کو ناکام کردیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ سعودی عرب، امریکہ اور اسرائیل کی مدد سے یمنی عوام سےعلاقے میں اپنی ناکامیوں کا انتقام لے رہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ یمنی عوام نے جارحین کو کسی بھی قیمت پر شکست دینے کا عزم کررکھا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ اوراسرائیل کی حمایت سے اوراتحادی ملکوں کےساتھ مل کر 26 مارچ 2015 ء سے یمن پر جارحیتوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہید اورزخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلعت اور طبی سہولیتوں اوردوائیوں کے فقدان کا سامنا ہے سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات اسپتالوں اور حتیٰ مساجد کو بھی منہدم کردیا ہے۔