سعودی صحافی کی گمشدگی کے مسئلے پر ٹرمپ کا موقف امریکہ کی منافقت کا ثبوت ہے
امریکی تجزیہ کار:
نیوزنور 18اکتوبر/امریکہ کے ایک سینئر سیاسی تجزیہ کار نے کہا ہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقچی کی گمشدگی کے حوالے سے ٹرمپ کا موقف انسانی حقوق کے تئیں امریکہ کی منافقت کو ثابت کرتا ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’مائیکل جونز ‘‘نے ایک انٹرویو میں کہاکہ سعودی صحافی جمال خاشقچی کی گمشدگی کے حوالے سے ٹرمپ کا موقف انسانی حقوق کے تئیں امریکہ کی منافقت کو ثابت کرتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ جمال خاشقچی کے مسئلے پر ریاض مخالف اقدامات اُٹھانے والے نہیں ہیں کیونکہ ریاض کےساتھ امریکہ نے اربوں ڈالر کے اسلحہ کے معاہدے کئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ٹرمپ کے اس بیان سے انسانی حقوق سے متعلق امریکہ کی منافقت ثابت ہوتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ جمال خاشقچی کو قتل کرکے ریاض کی وہابی رژیم نے اپنے ایک اہم ناقد کو راستے سے ہٹایا ہے۔
انہوں نے کہاکہ سعودیوں نے جمال خاشقچی کو اس لئے ترکی کی سرزمین پر قتل کیا ہے تاکہ اس قتل کے الزامات سے خود کو بچاسکے۔
واضح رہے کہ سعودی حکومت مخالف صحافی جمال خاشقچی دو ہفتے قبل ترکی کے شہر استنبول میں سعودی قونصل خانے جانے کے بعد سے لا پتہ ہو گئے تھے اور ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ شہر استنبول سے ہی ان کی مسخ شدہ لاش ملی ہے جس پر ایذا رسانی کے نشانات بھی موجود ہیں۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ جمال خاشقچی کا نام سعودی حکومت کی مخالفت کرنے کی وجہ سے سعودی عرب کو مطلوب افراد کی فہرست میں شامل رہا ہے اور وہ گرفتاری کے خوف سے ہی بیرون ملک زندگی بسر کر رہے تھے۔