جمال خاشقچی کے بارے میں تحقیقات کا جلد از جلد مکمل ہونا ضروری ہے
روسی وزیر خارجہ:
نیوزنور 18 اکتوبر/ روسی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ہم جمال خاشقچی کیس کی تحقیقات کے لئے ترکی اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والے سمجھوتے کا بھی ہم خیر مقدم کرتے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ عالمی رائے عامہ کو بھی ان تحقیقات کے نتائج سے آگاہ کیا جائے گا۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ جمال خاشقچی کے بارے میں تحقیقات کا جلد از جلد مکمل ہونا ضروری ہے۔
لاوروف نے استنبول میں سعودی قونصل خانے میں داخل ہونے کے بعد لاپتہ ہونے والے سعودی صحافی جمال خاشقچی کے واقعے کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ ہم اس واقعے کی تحقیقات کو جلد از جلد مکمل کئے جانے سے متعلق اپیلوں کے ساتھ تعاون کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان معقول اپیلوں کی میں بھی حمایت کرتا ہوں۔ تحقیقات کے لئے ترکی اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والے سمجھوتے کا بھی ہم خیر مقدم کرتے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ عالمی رائے عامہ کو بھی ان تحقیقات کے نتائج سے آگاہ کیا جائے گا۔