غزہ کے شہداء کا خون آل سعود وآل یہود کے ستونوں کو ہلاکر رکھ دےگا
عالمی امور کے ایرانی ماہر: نیوز نور18مئی /عالمی امور کے ایک ایرانی ماہر نے کہا
ہے کہ امریکی سفارتخانے کو یروشلم القدس منتقل کرنے کے ٹرمپ کے فیصلے کا مقصد مشرق
وسطیٰ علاقے میں کشیدگی کو مزید ہوا دینا ہے جبکہ ٹرمپ کے اس اقدام کو پس
پردہ سعودی رژیم اوردیگر رجعتی علاقائی
حکومتوں کی حمایت حاصل تھی۔ عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق ’’حسین
مظفر‘‘نے کہاکہ امریکی سفارتخانے کو یروشلم القدس منتقل کرنے کے ٹرمپ کے فیصلے کا
مقصد مشرق وسطیٰ علاقے میں کشیدگی کو مزید ہوا دینا ہے جبکہ ٹرمپ کے اس اقدام کو
پس پردہ سعودی رژیم اوردیگر رجعتی علاقائی
حکومتوں کی حمایت حاصل تھی ۔ انہوں نے کہاکہ سعودی عرب اوردیگر عرب رژیمیں جن کا صیہونی رژیم کےساتھ اتحاد قائم ہے فلسطینی
عوام کےساتھ غداری کا ایک اورثبوت ہے۔ انہوں نے کہاکہ آل سعود اور غاصب صیہونیوں کےد رمیان اتحاد اور ایک دوسرے کےساتھ
ہمدردی وہابیت اور عالمی صیہونیت کے درمیان ایک سیاہ اور شرمناک رابطے کی عکاسی کرتا ہے۔ بلاشبہ نہتے فلسطینیوں کے قتل عام میں ملوث سعودی رژیم امریکہ اور اسرائیل کو بہت جلد اپنے گناہوں کی سزا بھگتنی پڑےگی ۔ موصوف تجزیہ نگار نے کہاکہ
امریکی سفارتخانے کی منتقلی اس
تاریخی شہر کو یہودی رنگ میں رنگنے میں
صیہونی وامریکی سازشوں میں سعودی رژیم بھی برابر کی شریک ہے ۔ انہوں نے کہاکہ امریکی سفارتخانے کی القدس منتقلی یوم نکبہ کے دن انجام پایا ہے اور یہ فلسطینیوں کیلئے ایک اور نکبہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ سعودی عرب اماراتی حکام فلسطینیوں پر ہورہے
مظالم پر اس لئے خاموش ہیں کیونکہ انہیں
ڈر ہے کہ اگر انہوں نے امریکہ اوراسرائیل کے خلاف کبھی آواز اُٹھائی تو ان کی
حکومتوں کا دنوں میں خاتمہ ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ مسلمانوں خاص کر فلسطینیوں کےساتھ
دغا بازی کے خلاف اُٹھ کھڑ اہونا
تمام مسلمانوں کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہاکہ فلسطینیوں جو امریکہ کے جارحانہ اقدامات پر
سراپا احتجاج ہیں کا خون سعودی عرب صیہونی
رژیم کی ستونوں کو ہلاکر رکھ دےگا۔ انہوں نےمزید کہاکہ فلسطینیوں کےساتھ آل سعود کی دغا بازی کو تاریخ کبھی فراموش نہیں کرےگی۔