ایران دنیا بھر کے مسلمانوں کا حقیقی حامی وہمدرد ہے
انڈونیشیا کے معروف اسلامی اسکالر:
نیوزنور 17اکتوبر/انڈونیشیا کے ایک مذہبی اسکالر نے ایرانیوں کی مہمان نوازی کو قابل قدر قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران دنیا بھر کے مسلمانوں کا حقیقی حامی وہمدرد ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں ’’ہندرا سفیان‘‘نے ایرانیوں کی مہمان نوازی کو قابل قدر قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران دنیا بھر کے مسلمانوں کا حقیقی حامی وہمدرد ہے۔
انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کی طرح انڈونیشیا میں تمام مذاہب کے پیروکار بقائے باہمی کےساتھ زندگی گذار رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اسلام ،امن ،بھائی چارے اوریکجہتی کا پیغام دیتا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ عالم اسلام کودرپیش مسائل کا حل اسلامی اتحاد میں ہی مضمر ہے۔
انہوں نے کہاکہ ایرانیوں کی مہمان نوازی قابل قدر ہے ایران دنیا بھر کے مظلوموں کا حقیقی حامی وہمدرد ہے۔