نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


ممتاز ایرانی اہلسنت عالم دین:

نیوزنور 17اکتوبر/اسلامی جمہوریہ ایران کے ایک ممتاز اہلسنت عالم دین نے ملک کے جنوب مشرقی علاقے سے 14 ایرانی سرحدی محافظوں کو دہشتگردوں کے ذریعے اٖغوا کئے جانے کے واقعے کی پرزورالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری باضیابی کی اُمید ظاہر کی ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک بیان میں ’’مولوی عبدالحمید اسماعیل زہی‘‘نے ملک کے جنوب مشرقی علاقے سے 14 ایرانی سرحدی محافظوں کو دہشتگردوں کے ذریعے اٖغوا کئے جانے کے واقعے کی پرزورالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری باضیابی کی اُمید ظاہر کی ہے۔

انہوں نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران دشمنوں کی ناپاک سازشوں اورحربوں سے مرغوب ہونےو الا نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ ایران کے جنوب مشرقی علاقے سے چودہ ایرانی سرحدی محافظوں کو منگل کی صبح ایک دہشتگرد گروہ نے اغوا کرلیاہے

انہوں نے کہاکہ ایرانی سرحدی محافظوں کو ملک کے جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان کے سرحدی شہر میرجاوہ سے ملنے والی پاکستانی سرحد کے قریب واقع علاقے لولکدان سے علی الصبح چار سے پانچ کے درمیان اغوا کیا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ برسوں کے دوران دہشتگرد گروہوں نے متعدد بار پاکستان سے ملنے والے سرحدی علاقوں پر حملے کئے ہیں اور ایرانی سرحدی محافظوں کو اغوا اور شہید کیا۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے القدس ہیڈکوارٹر کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اغوا شدہ سرحدی محافظوں کی بازیابی کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

بیان میں آیا ہے کہ حکومت پاکستان سے توقع ہے کہ وہ ان دہشتگردوں اور شرپسندوں کے خلاف ٹھوس کاروائی کرے گی جنہوں نے ان کی سرحدوں کے قریب اڈے بنا رکھے ہیں۔

سپاہ قدس کے بیان کے مطابق دہشتگردوں کو خطے کے بعض رجعت پسند اور دہشتگردوں کو پروان چڑھانے والے ملکوں کی حمایت حاصل ہے۔

ایران

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی