نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


ترکی کی پیٹریاٹک کے سربراہ:

نیوزنور 17اکتوبر/ترکی کی پیٹریاٹک پارٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے تیل ایکسپورٹ پر امریکہ کی یکطرفہ پابندیاں 19 دنوں کے اندر شروع ہونے والی ہیں لیکن ترکی اسلامی جمہوریہ ایران کو تنہا چھوڑنے والا نہیں ہے اورہم امریکی دباؤ کے مقابلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک بیان میں ’’دوغو پیرنسک ‘‘نےکہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کے تیل ایکسپورٹ پر امریکہ کی یکطرفہ پابندیاں 19 دنوں کے اندر شروع ہونے والی ہیں لیکن ترکی اسلامی جمہوریہ ایران کو تنہا چھوڑنے والا نہیں ہے اورہم امریکی دباؤ کے مقابلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ترکی کو امریکی دھمکیوں سے مرغوب ہونے کی ضرورت نہیں ہے اورایران مخالف اس کی پابندیوں کو حکومت کی طرف سےہر سطح پر مخالفت کی جانی چاہئے۔

انہوں نے اسلامی جمہوریہ  ایران کو ترکی کا  اہم اوراسٹریٹجک ہمسایہ قراردیتے ہوئے کہاکہ ایران پر امریکہ کی اقتصادی پابندیوں کی مخالفت کے ترکی کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے ترکی سستے داموں پر اسلامی جمہوریہ ایران سے گیس خریدکر اپنی توانائی کی ضروریات کو پورا کرسکتا ہے۔

انہوں نے امریکہ کے ساتھ ترکی کے تعلقات کو ترکی کی عوام کیلئے نقصان دہ قراردیتے ہوئے کہاکہ امریکہ ترکی مخالف دہشتگردوں کی حمایت کرتا رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ امریکی پابندیوں کے خلاف اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت کرکے انقرہ اورتہران کے تعلقات مزید مضبوط ہونگے اور اسے ایران ،روس ،ترکی ،عراق اور شامی محاذ مزید مضبوط ہوگا۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی