امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کے خلاف پاکستان ایرانی عوام وحکومت کے شانہ بہ شانہ کھڑا ہے
بین الاقوامی امور کی پاکستانی ماہر:
امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کے خلاف پاکستان ایرانی عوام وحکومت کے شانہ بہ شانہ کھڑا ہے
نیوزنور 17اکتوبر/بین الاقوامی امور کے ایک پاکستانی ماہر نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران پاکستان کا قریبی ہمسایہ ہے اور امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کے خلاف اسلام آباد حکومت کو اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت کرنی چاہئے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق لاہور یورنیورسٹی میں سیاسیات کے پروفیسر ’’رسول بخش‘‘نے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران پاکستان کا قریبی ہمسایہ ہے اور امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کے خلاف اسلام آباد حکومت کو اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت کرنی چاہئے۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کے مسئلے پر ہمیں اسلامی جمہوریہ ایران کی عوام اورحکومت کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے۔
انہوں نے کہاکہ اس وقت ہمیں اسلامی جمہوریہ ایران کےساتھ شانہ بہ شانہ کھڑے ہونے کی ضرورت ہے اوریہی ایران کےساتھ ہماری دوستی کا مطالبہ ہے۔
اسے قبل پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہاکہ جامع مشترکہ ایکشن پلان سے امریکہ کی یکطرفہ علحٰیدگی کے باوجود ایران اس معاہدے کا پابند رہا ہے۔
ڈاکٹر رسول بخش نے کہاکہ پاکستان کو اس وقت اقتصادی مسائل کا سامنا ہے اورہم ان مسائل کو حل کرنے کیلئے چین اور سعودی عرب کےساتھ رابطے میں ہیں ۔
پاکستانی اسکالر نے کہاکہ سعودی عرب کےساتھ تعلقات اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ ہمارے تعلقات پر اثرا نداز نہیں ہونگے بلکہ آئندہ وقت میں یہ تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔
انہوں نے کہاکہ ہم سعودی عرب کےساتھ ایسے تعلقات کے خواہاں نہیں ہیں جو اسلامی جمہوریہ ایران کے مفادات کے خلاف اورنقصان میں ہو۔
پاکستانی تجزیہ کار نے کہاکہ سعودی عرب کےساتھ ہمارے تعلقات اسلامی جمہوریہ ایران کےساتھ تعلقات کی قیمت پر نہیں ہیں ۔
موصوف تجزیہ نگار نے کہاکہ سعودی عرب اور اسلامی جمہوریہ ایران اورمشرق وسطی ٰ علاقے کی دوبڑی طاقتیں ہیں دونوں کے درمیان بعض اختلافات پائے جاتے ہیں اورپاکستان ان مسائل میں اُلجھنا نہیں چاہتا ۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان دونوں ممالک کےساتھ اپنے تعلقات میں غیر جانبدار رہنا چاہتا ہے۔