ترکی میں سعودی قونصل جنرل گرفتاری کے خوف سے فرار
رپورٹ :

نیوزنور17اکتوبر/آل سعود پر کڑی نکتہ چینی کرنے والے سعودی صحافی جمال خاشقچی کے قتل کیس میں گرفتار ہونے کے خوف کی وجہ سے سعودی قونصل جنرل فرار ہو گئے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے شہر استنبول میں سعودی عرب کے قونصل ’’جنرل محمد العتیبی‘‘آل سعود پر کڑی نکتہ چینی کرنے والے سعودی صحافی جمال خاشقچی کے قتل کیس میں گرفتار ہونے کے خوف کی وجہ سے ترکی سے فرار ہوکر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سعودی قونصل جنرل اپنے گھر کی تفتیش سے قبل سفارتی استثنی سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے ترکی سے فرار ہوگئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے قونصل جنرل کوعلم تھا کہ گھر میں موجود رہنے کی صورت میں سفارتی استثنی ختم ہوسکتا ہے اور اسے سعودی صحافی جمال خاشقچی کے قتل کے شبہ میں گرفتار کیا جاسکتا ہے لہذا وہ سیاسی استثنی سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے ترکی سے فرار ہوگئے۔
- ۱۸/۱۰/۱۷