اہواز حملے کا ماسٹر مائنڈ عراق میں ہلاک
عراقی اسلامی مقاومتی فورس کے سیکرٹری:
نیوزنور17اکتوبر/عراقی اسلامی مقاومتی فورس کے سیکرٹری جنرل نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ عراق کی اسلامی مقاومتی فورسز کے آپریشن میں 22 ستمبر کو ایرانی شہر اہواز میں ہونے والے سفاک دہشتگردی حملے کا ماسٹر مائنڈ اور داعش کے عسکری امور کا سرغنہ ہلاک ہوگیا ہے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق عراق میں اسلامی مقاومتی فورسز میں شامل بدر تنظیم کے سیکرٹری جنرل ’’ہادی العامری‘‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ سیکورٹی فورسز نے اہواز میں فوجی پریڈ پر کئے گئے حملے کے ماسٹر مائنڈ ابوضحی کو ہلاک کردیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے سیکورٹی اہلکاروں نے ایرانی سرحد کے قریب علاقے دیالہ میں اہواز حملے کے ماسٹر مائنڈ کو واصل جہنم کردیا۔
دریں اثنا ایرانی پاسداران انقلاب فورس (IRGC) نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عراقی فورسز کے ہاتھوں دیالہ کے علاقے میں دہشتگرد تنظیم داعش کے عسکری امور کا سربراہ اور اہواز حملے کا ماسٹر مائنڈ ابوضحی اپنے 4 دہشتگرد ساتھیوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔