مشترکہ مفادات کی خاطر عالم اسلام کاایک ہی پلیٹ فارم پر جمع ہونا وقت کی اشد ضرورت ہے
سابق پاکستانی سفیر:
نیوزنور17اکتوبر/اقوام متحدہ میں پاکستان کے سابق سفیر نے کہا ہے کہ عالم اسلام کو ایک کر مشترکہ مفادات کے لئے کام کرنا چاہیے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے سابق سفیر ’’شمشاد احمد خان‘‘ نے کہا کہ عالم اسلام کو ایک کر مشترکہ مفادات کے لئے کام کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی کوریڈور میں اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب کی شراکت داری ایک قدرتی رحجان اور جغرافیائی حقائق پر مبنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ایران اور سعودی عرب کے ساتھ تاریخی تعلقات موجود ہیں اور ان دونوں ممالک کے ساتھ اسلامی رشتے سے بھی وابستگی موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو بغیر کسی بیرونی دباؤکے جاری رکھنے چاہیے اور اپنے قومی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے اقدامات کرنے چاہئے۔