امریکہ، صیہونیت اور وہابیت سے مقابلہ مکتب عاشوراء کا تسلسل ہے
آیت الله کعبی:
نیوزنور17اکتوبر/مجلس خبرگان رہبری میں صوبہ خوزستان کے نمائندہ نے چہلم کی پیادہ روی میں تفرقہ ، اختلافات اور پارٹی بازی سے پرہیز اور اتحاد و یکجہتی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملت ایران و عراق کے درمیان اختلافات ڈالنے کے لئے دشمن نے بے پناہ نقشے کھینچ رکھے ہیں ۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق مجلس خبرگان رہبری میں صوبہ خوزستان کے نمائندہ’’ آیت الله عباس کعبی ‘‘نے چہلم امام حسین کے موقع پر کربلائے معلی میں اربوں افراد کی موجودگی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امام حسین علیہ السلام کی معرفت ، آپ سے عشق ، نارہ لبیک یا حسین کے ذریعہ حسینی تحریک سے تجدید بیعت ، عاشوراء کی یاد کو زندہ و پایندہ رکھنا اور پیغام عاشور سے درس و عبرت حاصل کرنا اس حاضری کا نقطہ نظر اور اہم مقصد ہے ۔
انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ عاشوراء آج بھی زندہ ہے اور آج امریکہ ، صیہونیت اور وہابیت سے مقابل اسی مکتب عاشوراء کا تسلسل ہے کہاکہ امسال امام حسین علیہ السلام کا چہلم ۴ نومبر عالمی سامراج مخالف دن کے قریب ہے لہذا امسال زیارت اربعین اور عالمی سامراجیت سے مقابلے خصوصا امریکہ سے مقابلے کو آپس میں جوڑا جائے ۔
مدرسین حوزه علمیہ قم کونسل کے رکن نے امریکہ اور صیہونیت سے مقابلے کو مکتب عاشوراء کا تسلسل قرار دیتے ہوئے کہا کہ زیارت اربعین دنیا کے آزاد مزاج انسانوں کی توانائیوں اور عشق امام حسین علیہ السلام کی بنیاد پر ملت اسلامیہ میں امریکہ و غاصب صیہونیت سے مبارزہ کے لئے اتحاد و یکجہتی پیدا کرتی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ زیارت اربعین کا عظیم حصہ امام حسین علیہ السلام کی معرفت ، عشق اور آپ سے تجدید بیعت نیز جہاد و فداکاری و شہادت اور راہ اسلام میں قربانی دینے کے لئے آمادگی کی جانب قدم بڑھانے پر مسیر ہوتا ہے کیونکہ یہ وہی ضروری باتیں ہیں جن پر چہلم امام حسین علیہ السلام کی پیادہ روی میں توجہ کرنا ضروری ہے ۔
انہوں نے پیادہ روی میں تفرقہ ، اختلافات ، پارٹی بازی سے پرہیز اور اتحاد و یکجہتی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملت ایران و عراق کے درمیان اختلافات ڈالنے کے لئے دشمن نے بے پناہ نقشے کھینچ رکھے ہیں کہ اس سلسلہ میں ہوشیاری ، بصیرت ، دشمن کی سازشوں کا مقابلہ، اتحاد و یکجہتی کی تقویت اور موجودہ فتنے سے عبور ایک ضروری چیز ہے اگر چہ ہمیں اس بات کا یقین ہے کہ دشمن اپنی چال میں ناکامی سے روبرو ہوگا ۔